ممبئی: بالی وڈ کی اسٹار جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے ایک مرتبہ پھر ساتھ فلمی پروجیکٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
دونوں اداکار 2012 میں فلم ’تشن اور ایجنٹ ونود‘ میں نظر آئے تھے اور اس کے علاوہ وہ متعدد ٹی وی کمرشل میں نظر آتے رہے ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا کہ سیف علی خان کے ساتھ ان کی فلمیں باکس آفس پر اچھی نہیں رہی اس لئے انہیں ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہ رہی۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب ان کو ایک پروجیکٹ پسند آگیا ہے اور ممکن ہے کہ اس پر کوئی بات بن جائے۔
اس موقع پر سیف علی خان نے کہا کہ نئے پروجیکٹ میں وہ شادی شدہ جوڑے کی حیثیت سے ہی شریک ہوں لیکن پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل پر ہے۔
کرینہ کپور اپنے اگلے پروجیکٹ ’بکنگھم مرڈرز‘ اور ’دی کریو‘ میں نظر آئیں گی جبکہ سیف علی خان ’دیورا‘ میں این ٹی آر کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
#سیف #علی #خان #اور #کرینہ #کپورکا #ایک #بار #پھر #اسکرین #شیئر #کرنے #کا #عندیہ