0

شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کہاں چھپائی؟

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کے شوہر نے بیوی کو آسٹریلیا میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت چیتنیہ عرف شویتا کے نام سے ہوئی جو شوہر اشوک راج اور تین سالہ بیٹے کے ہمراہ آسٹریلیا کے شہر وکٹوریہ میں رہ رہی تھی۔

چیتنیہ کی پڑوسن کو مقتولہ کی لاش گھر کے سامنے رکھے کوڑے دان سے ملی جسے دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو طلب کیا۔

متعلقہ: شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کو گھر میں کیوں رکھا؟

حکام کے مطابق خاتون کا تعلق بھارت سے ہے جو یہاں اپنے شوہر اور کم عمر بچے کے ساتھ رہائش پذیر تھی، شبہ ہے کہ مقتولہ کا شوہر اسے قتل کرنے کے فوراً بعد بیٹے سمیت بھارت فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

Comments


#شوہر #نے #بیوی #کو #بے #دردی #سے #قتل #کر #کے #لاش #کہاں #چھپائی