0

’طلبہ کی ڈگری پر صرف باپ کا ہی نہیں ماں کا بھی نام ہو‘، دہلی ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

مدعا علیہ گرو گوبند سنگھ اندر پرستھ یونیورسٹی (جی جی ایس آئی پی یو) کے وکیل نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے متعلقہ سرکلر کو تسلیم کیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے اس معاملے پر میٹنگ کی ہے اور وہ جلد ہی اس ضمن میں فیصلہ کریں گے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ عدالت عہدیداران کے کام کو آسان بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کر رہی ہے۔ عدالت نے یو جی سی کے متعلقہ سرکلر کے موجودہ فارمیٹ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے سادہ اور سیدھا رکھنے کی تجویز بھی پر غور کرنے کے لیے کہا۔ عدالت نے کہا کہ وہ صرف یو جی سی کے سرکلر کی تعمیل کے معاملے میں اسی حد تک حکم دینا مناسب سمجھتی ہے جہاں تک اس میں طلبہ کے تعلیمی استاد و دیگر دستاویزات میں والدین کے ناموں کے اندراج کا ذکر کیا گیا ہے۔

#طلبہ #کی #ڈگری #پر #صرف #باپ #کا #ہی #نہیں #ماں #کا #بھی #نام #ہو #دہلی #ہائی #کورٹ #کا #اہم #فیصلہ