0

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ

کراچی: فلسطینیوں کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ کردی گئی ، 100 ٹن امدادی سامان میں خیمے، کمبل، طبی سامان اور خشک خوراک شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے غزہ کی مظلوم عوام کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ کردی گئی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی ائیر پورٹ سے روانہ کی گئی۔

فلسطین کے سفیر،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

کراچی سے روانہ ہونے والی خصوصی پرواز مصر کے شہر العریش پہنچے گی، جہاں سے سامان غزہ بھیجا جائے گا۔

العریش میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے، امدادی سامان کی وصول کے بعد تقسیم کیلئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

امدادی سامان کی چھٹی کھیپ 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ہے ، جس میں 30 ٹن موسم سرما کیلئے خیمے اور کمبل، 70ٹن طبی سامان اور خشک خوراک شامل ہیں۔

Comments


#غزہ #کے #مظلوم #فلسطینیوں #کیلئے #پاکستان #سے #امدادی #سامان #کی #چھٹی #کھیپ #روانہ