0

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سب سے آگے

  • February 10, 2024

اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں انڈیپنڈنٹ کو اکثریت مل گئی ، پاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار 99 نشستیں جیت گئے، مسلم لیگ ن دوسرے اورپیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے265 نشستوں میں سے250 کے نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیئے۔

جس کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ننانوے آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ اب تک کےسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی دوسری اور پیپلزپارٹی کی تیسری پوزیشن ہے۔

مسلم لیگ ن نے اب تک قومی اسمبلی کی اکہتر نشستیں اور پیپلزپارٹی نے تریپن نشستیں جیتی ہیں جبکہ ایم کیوایم پاکستان سترہ، قاف لیگ تین، جے یو آئی ایف اور استحکام پاکستان پارٹی نے دو دو نشستیں حاصل کی ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی، مجلس وحدت المسلمین اور پی ایم ایل ضیا کو ایک ایک نشست ملی۔

وفاقی حکومت بنانے کے لیے ایوان میں ایک سو اکہتر نشستوں کی ضرورت ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق کوئی بھی جماعت حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت لینے میں کامیاب نہیں ہوئی، آزاد ہوں یا سیاسی پارٹی، حکومت بنانے کے لیے اتحاد کا سہارا لینا پڑے گا۔

Comments


#قومی #اسمبلی #میں #تحریک #انصاف #کے #حمایت #یافتہ #ازاد #امیدوار #سب #سے #آگے