0

مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں، نگراں وزیراعظم

پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی (فوٹو: اسکرین گریب)

پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی (فوٹو: اسکرین گریب)

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کیا مشکلات درپیش ہیں، تاہم  اسے سیکورٹی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

ماڈل اسکول فار بوائز جی سیس فور میں پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر صحافی کی جانب سے موبائل فون سروس بند ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے نہیں پتا ابھی تک کیا مشکلات ہیں، لیکن ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے، بہت سی جگہوں پر سکیورٹی تناظر میں کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، اسے  اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیراعظم کو پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کے ٹرن آؤٹ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔


#مجھے #نہیں #پتا #موبائل #فون #بندش #سے #شہریوں #کو #کیا #مشکلات #ہیں #نگراں #وزیراعظم