0

مراٹھا ریزرویشن تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی، منوج جرانگے پاٹل کا 10 فروری سے ایک بار پھر بھوک ہڑتال کا اعلان

اس پریس کانفرنس میں منوج جرانگے پاٹل نے ریاست کے اوبی سی لیڈر اور کابینی وزیر چھگن بھجبل پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ’’انہیں خود اپنی ذات نہیں سمجھتی ہے، او بی سی نہیں سمجھتا ہے تو پھر وہ دیگر ذات برادریوں کے تعلق سے متنازعہ بیان کیوں دیتے ہیں؟ مراٹھا یا نابھک سماج سے متعلق انہوں نے جو باتیں کہیں ہیں، اس پر انہیں معافی مانگنی چاہئے۔‘‘ واضح رہے کہ 4 فروری کو احمد نگر میں چھگن بھجبل نے او بی سی یلغار پریشد سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ نابھک (نائی) برادری کے لوگ مراٹھوں کی حجامت نہ کریں۔‘‘ ان کے اس بیان پر نائی برادری کے ساتھ مراٹھوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے اور ان سے علانیہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

#مراٹھا #ریزرویشن #تحریک #ابھی #ختم #نہیں #ہوئی #منوج #جرانگے #پاٹل #کا #فروری #سے #ایک #بار #پھر #بھوک #ہڑتال #کا #اعلان