0

مراکشی فٹبالر کی سابقہ اہلیہ نے علحیدگی کے ایک سال بعد خاموشی توڑ دی

"خیانت محبت کو ختم کر دیتی ہے"، حبہ ابوق کا انٹرویو وائرل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

“خیانت محبت کو ختم کر دیتی ہے”، حبہ ابوق کا انٹرویو وائرل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

فیفا ورلڈکپ 2022 میں تاریخی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی مراکشی ٹیم کے پلئیر اشرف حکیمی کی سابقہ اہلیہ حبہ ابوک نے علحیدگی کے ایک سال بعد خاموشی توڑ دی۔

ہسپانوی نیوز آؤٹ لیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں پیرس سینٹ جرمن اور مراکش کی ٹیم کے پلئیر اشرف حکیمی کی سابقہ اہلیہ حبہ ابوق نے طلاق سے متعلق سوال پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ “خیانت محبت کو ختم کر دیتی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ فٹبالر سے طلاق سمیت متعدد چیزوں کے بارے میں بات کی، جو ان کی زندگی کا “سب سے مشکل وقت” تھا، رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ اس رشتے سے کیسے نکلیں؟ جس پر ابوق نے جواب دیا کہ آپ کو بہت دیر تک چیزوں کو سوچنا اور سمجھنا ہوتا اس پر مباحثہ کرنا ہوتا بعدازاں نتیجہ نکلتا ہے لیکن دھوکہ محبت کو مار ڈالتا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق اہلیہ کا آدھی جائیداد کا مطالبہ، کروڑ پتی فٹبالر ’غریب‘ نکلا

37 سالہ ماڈل حبہ ابوق نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فٹبالر کو ایک سے زائد بار معاف کیا، “یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا کیونکہ میں نے اپنے خاندان کیلئے سب کچھ چھوڑ دیا تھا، میں نے اپنے شوہر کو چھوڑ چکی ہوں اور اب نئی زندگی کی طرف واپس آنے کی کوشش کررہی ہوں۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ مراکش کو فتحیاب کروانے والے اشرف حکیمی کون ہیں؟

سال 2020 اشرف حکیمی اور حبہ ابوق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، سابق شوہر سے انکے دو بچے امین اور نعیم ہیں۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ فرانسیسی فٹبالر ایمباپے نے مراکش کی جرسی کیوں پہنی؟

واضح رہے کہ سال 2023 میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ فٹبالر نے بیوی اور بچوں کی غیرموجودگی میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس اسکینڈل کے بعد دونوں ایک دوسرے سے الگ رہ رہے تھے۔


#مراکشی #فٹبالر #کی #سابقہ #اہلیہ #نے #علحیدگی #کے #ایک #سال #بعد #خاموشی #توڑ #دی