0

مرکزی حکومت نے نہیں دیا بقایہ، لیکن بنگال حکومت نے منریگا مزدوروں کو رقم کی ادائیگی شروع کر دی!

Share

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ’’ہم ان سے نہ تو بھیک مانگنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان کی بھیک لینا چاہتے ہیں۔ ہم 21 فروری تک ان 21 لاکھ مزدوروں کے اکاؤنٹس میں پیسے ٹرانسفر کریں گے جنھیں 100 دن کام کرنے کے بعد مرکزی حکومت سے پیسہ نہیں ملا۔ لیکن یہ میرا پہلا قدم ہے۔ ہم ان مزدوروں کو راحت دیں گے۔‘‘ اپنے ایک بیان میں ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا تھا کہ سبھی ٹرینیں رد ہونے کے باوجود پارٹی کارکنان، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی نئی دہلی پہنچے تھے۔ وہ بس کے ذریعہ وہاں پہنچے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم سے میں نے کئی بار ملاقات کی تھی، لیکن اب تک ریاست کا بقایہ فنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

#مرکزی #حکومت #نے #نہیں #دیا #بقایہ #لیکن #بنگال #حکومت #نے #منریگا #مزدوروں #کو #رقم #کی #ادائیگی #شروع #کر #دی