0

مزید ار ’ایئر فریئر ایگ‘ بنانے کا آسان طریقہ

  • February 10, 2024

کھانوں کو تیل میں ڈبوئے بغیر انہیں فرائی کرنے کے لیے آج کل ’ایئرفرئیر‘ ایک مقبول ترین طریقہ کار بن گیا ہے۔

ایسے لوگ جو کم تیل کی غذائیں اپنے ڈائٹ پلان میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو ایئر فرائی پکوان آپ کا بہترین انتخاب ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ مزیدار، کرسپی اور صحت مند ’ایئر فریئر ایگ‘ بنانے کی ترکیب ڈھونڈ رہی ہیں تو اب ہم نے آپ کی یہ مشکل آسان کردی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین خان نے ’ایئر فرئیر ایگ‘ بنانے کی آسان ترکیب بیان کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کو بنانے کیلئے زیادہ چیزوں کی بھی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ بیشر اشیاء اکثر گھروں میں پہلے سے ہی موجود ہوتی ہیں۔

اجزاء :

آلو 5 سے 6 عدد، انڈے 4 سے 5 عدد، مشروم، کٹی ہوئی پیاز، کوکنگ آئل، کریم ، چیز اور سفید تل

ترکیب :

اسے مکمل تیار کرنے میں زیادہ سے زیادہ 30 سے 40 منٹ لگیں گے، پہلے آلوؤں کو باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر ابال لیں، ٹکڑے جتنے چھوٹے ہوں گے، ایئر فرایئر انہیں اتنی ہی تیزی سے پکائے گا۔

سب سے پہلے فرائنگ پین میں آلو کے بھرتے کی ایک تہہ اور اس کے اوپر مشروم کی تہہ بھی لگا دیں، اس کے بعد کٹی ہوئی پیاز کے باریک گول گول ٹکڑے بھی بچھا دیں۔

پھر اس کے اوپر کوکنگ آئل چھڑک کر اسے دس منٹ تک پکانا ہے اس کے بعد اسے مکس کرکے بغیر پھنینٹے ہوئے انڈے توڑ کر ڈالیں اور چمچ سے اس کے اوپر پھیلادیں۔

یہ کام کرنے کے بعد اس کے اوپر کریم ، چیز اور سفید تل ڈالنے ہیں، آپ کا ایئر فریئر ایگ تیار ہے، یہ ایسی چیز ہے جسے آپ ناشتے میں یا برنچ میں بھی لے سکتے ہیں۔

Comments


#مزید #ار #ایئر #فریئر #ایگ #بنانے #کا #آسان #طریقہ