0

مصنوعی بارش برسانے والے پروفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پنجاب میں مصنوعی بارش برسانے والے پروفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر منور صابر پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ جغرافیہ کے سربراہ تھے۔انہوں نے پاکستان میں پہلا مصنوعی بارش کا تجربہ کیا تھا۔

ڈاکٹر منور مصنوعی بارش کرنیوالی ٹیم اور پنجاب حکومت کے کمیشن کے ممبر بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ جغرافیہ کا سربراہ 10سال جونیئر خاتون کو لگا دیا گیا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسا دی گئی

16دسمبر 2023 کو پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلیے ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش برسا دی گئی۔ مصنوعی بارش کی پہلی فلائٹ کے دوران 48 فلیئرز فائر کیے گئے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کر دی گئی ہے جس کیلیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔

Comments


#مصنوعی #بارش #برسانے #والے #پروفیسر #کو #عہدے #سے #ہٹا #دیا #گیا