0

ملتان میں شاہ محمود کے بیٹے زین اور ن لیگی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی اور ن لیگی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے نائب صدر اور پابند سلاسل شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور ن لیگ کے امیدوار جاویداختر میں قومی اسمبلی کی سیٹ کے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

این اے 150 ملتان کے 36 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارزین قریشی 10773 ووٹ لیکر آگے ہیں۔

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جاوید اختر 9728 ووٹ لیکر ان سے پیچھے ہیں۔

Comments


#ملتان #میں #شاہ #محمود #کے #بیٹے #زین #اور #لیگی #امیدوار #میں #کانٹے #کا #مقابلہ