0

منوج جرانگے پاٹل نے پھر سراپا احتجاج، غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع

  • February 10, 2024

بہرحال، مراٹھا ریزرویشن معاملے پر منوج جرانگے پاٹل کی تازہ بھوک ہڑتال کتنا کامیاب ہوگی یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ اس سے قبل منوج جرانگے پاٹل نے 9 اگست 2023 سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ بھوک ہڑتال کا یہ پہلا مرحلہ 17 دنوں تک چلا تھا۔ اس وقت حکومت نے 40 دن کا مطالبہ کیا تھا لیکن مسئلہ کا کوئی حل نہیں نکل سکا۔ دوسری بار جرانگے پاٹل نے 25 اکتوبر کو بھوک ہڑتال شروع کی اور الزام عائد کیا کہ حکومت نے دی گئی مدت کے اندر کچھ نہیں کیا۔ یہ بھوک ہڑتال 8 دنوں تک چلی تھی۔ اس وقت حکومت نے مزید 2 ماہ کا وقت لیا تھا۔ اس مدت میں بھی حکومت نے مراٹھا ریزرویشن کے لیے کچھ نہیں کیا تھا۔ نتیجہ کار انھوں نے پھر سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

#منوج #جرانگے #پاٹل #نے #پھر #سراپا #احتجاج #غیر #معینہ #مدت #کی #بھوک #ہڑتال #شروع