0

نائب وزیر اعلیٰ  کا عہدہ ختم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

  • February 12, 2024

ایڈوکیٹ موہن لال شرما کے ذریعہ دائر کی گئی اس مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) میں کہا گیا کہ ’’آئین کی دفعہ 164 صرف وزرائے اعلیٰ کی تقرری کا انتظام کرتی ہے اور نائب وزیر اعلیٰ کی تقرری کا ریاستوں کے شہریوں یا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘ پی آئی ایل میں مزید کہا گیا کہ ’’نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرری سے عوام میں بڑے پیمانے پر کنفیوژن پیدا ہوتی ہے اور سیاسی پارٹیاں فرضی محکمے بنا کر غلط اور غیر قانونی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے لیکن انہیں وزیر اعلیٰ کے برابر دکھایا جاتا ہے۔‘‘

#نائب #وزیر #اعلی #کا #عہدہ #ختم #کرنے #کی #درخواست #سپریم #کورٹ #نے #مسترد #کر #دی