0

نواز، شہبازاورمریم نوازاپنا ووٹ کہاں کاسٹ کریں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  نوازشریف، صدر شہباز شریف اور سینیئر نائب صدر مریم نواز اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کریں گے، پارٹی ذرائع نے تفصیلات  جاری کردیں۔

پاکستان مسلم لیگ  ( ن ) کے ذرائع کے مطابق 8 فروری کو لیگی قائد  نوازشریف گورنمنٹ جونیئرماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ووٹ اندرون لاہور سے ماڈل ٹاؤن منتقل کروا لیا گیا ہے، قبل ازیں  2013 کے عام انتخابات میں نواز شریف کا ووٹ ریلوے روڈ کالج میں تھا۔

مسلم لیگ  ( ن ) کے صدر شہباز شریف اور ان کے فرزند و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز گورنمنٹ جونیئر ماڈل بوائز ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن میں اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کریں گی۔

 


#نواز #شہبازاورمریم #نوازاپنا #ووٹ #کہاں #کاسٹ #کریں #گے #تفصیلات #سامنے #اگئیں