0

نوازشریف کا پی پی، ایم کیوایم اور جے یو آئی کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنانے کا اعلان

فوٹو: اسکرین گریب

فوٹو: اسکرین گریب

 لاہور:  

پاکستان مسلم لیگ ( ن  )  کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم سب پارٹیوں، فرد واحد اور آزاد  امیدواروں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،  اور انہیں دعوت دیتے ہیں کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر حکومت بنائیں۔ 

 

بطور جماعت وفاق اور پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب آپ کو مبارکباد کہتے ہیں، ان انتخابات میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کے ابھری ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ آج ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے ضروری  ہے کہ دوسری پارٹیاں آئیں اور مل کر ایک حکومت قائم کریں اور پاکستان کو اس بھنور سے نکالیں۔ ہم اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ بار بار اس ملک میں انتخابات کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کیلیے شہبازشریف پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی اور  اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کریں گے۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارا فرض  بنتا ہے کہ ہم اس ملک کو بھنور سے نکالنے کی تدبیر کریں، ہم نے پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا ہے اور آج بھی نکالنے کا اہتمام کررکرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف ایک  خوشحال پاکستان ہے،  جو ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا  ہے۔

 


#نوازشریف #کا #پی #پی #ایم #کیوایم #اور #جے #یو #ائی #کے #ساتھ #مل #کر #مخلوط #حکومت #بنانے #کا #اعلان