0

نواز شریف، مریم، شہباز، زرداری، بلاول کو الیکشن میں سبقت حاصل

سیاست دانوں میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فضل الرحمان اور دیگر نے اپنے اپنے حلقوں سے سبقت حاصل کرلی جب کہ کچھ سیاست دان اپنے حریفوں کو ہرانے میں ناکام نظر آنے لگے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور بتدریج نتائج موصول ہورہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور اہم رہنما قومی اسمبلی کی جن جن نشستوں سے کھڑے ہوئے ہیں ان میں سے نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول اور دیگر کو سبقت حاصل ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آگے ہیں اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 71 میں خواجہ آصف آگے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار دوسرے نمبر پر ہیں۔

نواب شاہ این اے 207 سے آصف زرداری ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہے۔

فیصل آباد سے این اے 100 میں ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو برتری حاصل ہے جب کہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-242 میں مصطفیٰ کمال کو برتری حاصل ہے، کراچی سے ہی خرم شیر زمان اور فاروق ستار مدمقابل ہیں جس میں خرم شیر زمان کو برتری حاصل ہے۔

لاہور این 118 کے سے حمزہ شہباز کو برتری حاصل ہے اور ان کے مقابلے میں عالیہ حمزہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح شہباز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کو اپنے مدمقابل امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔


#نواز #شریف #مریم #شہباز #زرداری #بلاول #کو #الیکشن #میں #سبقت #حاصل