0

وقف بورڈ کے لیے 100 کروڑ روپے مختص، منگلورو میں حج ہاؤس کی تعمیر کا اعلان

  • February 16, 2024

مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ’’ ریاست بھر میں 7.50 کروڑ روپے کی لاگت سے خواتین کے ذریعہ چلائے جانے والے 50 کیفے کھولے جائیں گے۔ اس کا نام ’کیفے سنجیونی‘ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ’’کانگریس کی ’5 گارنٹی‘ کے تحت کروڑوں لوگوں کے ہاتھوں میں 52,000 کروڑ روپے دیئے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ان اسکیموں کے ذریعے ریاست کے ہر خاندان کو ہر سال اوسطاً 50,000 سے 55,000 روپے کا فائدہ مل رہا ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’کانگریس کی گارنٹی انتخابی ہتھکنڈہ نہیں بلکہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران حاصل ہونے والے ’فیڈ بیک‘ کا نتیجہ ہے۔‘‘

#وقف #بورڈ #کے #لیے #کروڑ #روپے #مختص #منگلورو #میں #حج #ہاوس #کی #تعمیر #کا #اعلان