0

وہ نفرت پھیلا رہے ہیں اور ہم نے محبت کی دوکان کھولی ہے، راہل گاندھی کا بی جے پی-آر ایس ایس پر حملہ

  • February 11, 2024

اس موقع پر راہل گاندھی نے منی پور تشدد کا بھی معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ’’ منی پور میں ہزاروں گھر جلا دیئے گئے، سینکڑوں لوگ مارے گئے لیکن مودی وہاں نہیں گئے۔ بی جے پی نے منی پور میں میتئی اور کوکی برادری میں تنازعہ پیدا کیا ہے۔ میتئی اور کوکی لوگوں نے مجھے بلایا۔ میتئی برداری نے کہا کہ ہم آپ کو چاہتے ہیں، لیکن اگر کوکی برادری کا کوئی شخص آپ کی حفاظت میں پایا گیا تو ہم گولی مار دیں گے۔ ہم نے کوکی برادری کے سیکورٹی اہلکاروں کو باہر نکال دیا۔ یہی بات کوکی برادری نے بھی کہی۔‘‘ واضح رہے کہ راہل گاندھی کی یہ نیائے یاترا کا اگلا پڑاؤ سکتی ضلع کا راجپارہ چوک ہے، جہاں وہ جیپ کے ذریعے 30 کلومیٹر کا سفر کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اگرسین چوک سے 1 کلومیٹر کی پیدل یاترا کریں گے اور یہاں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

#وہ #نفرت #پھیلا #رہے #ہیں #اور #ہم #نے #محبت #کی #دوکان #کھولی #ہے #راہل #گاندھی #کا #بی #جے #پیار #ایس #ایس #پر #حملہ