بھارت میں ٹیچر نشے میں دھت ہوکر اسکول پہنچ گیا، بچوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں سرکاری اسکول ٹیچر کو اسکول کے احاطے میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ہونے پر حکام نے معطل کردیا۔
ٹیچر کی شناخت راجندر نیتم کے نام سے ہوئی ہے جو نشے کی حالت میں اسکول پہنچا تو طلبا نے اس کی ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں پرائمری اسکول کے ٹیچر نیتم کو نشے میں دھت ہوکر ادھر ادھر گرتے دیکھا جاسکتا ہے جسے دیکھ کر طلبا بھی حیران رہ گئے۔
#WATCH #Drunkard Teacher Enters #Jabalpur School In Inebriated State; Suspended #MadhyaPradesh pic.twitter.com/ge95s7SBIJ
— India.com (@indiacom) February 4, 2024
عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ نیتم اس قدر نشے میں تھا کہ وہ مغلظات بک رہا تھا اور کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں تھا، جب ویڈیو بنائی گئی وہ تقریباً بیہوش تھا۔
رپورٹ کے مطابق نیتم ماضی میں اسی طرح نشے میں دھت ہوکر اسکول پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے کئی طلبا اسکول بھی چھوڑ چکے ہیں۔
مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جمونیہ گورنمنٹ پرائمری اسکول میں تعینات ہونے کے بعد ٹیچر ہمیشہ نشے کی حالت میں اسکول آتا تھا اور ٹھوکر کھا کر گر جاتا تھا۔
ضلعی محکمہ تعلیم کو ماضی میں بھی اس کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلعی حکام اور محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے نیتم کو معطل کردیا۔
Comments
#ٹیچر #نشے #میں #دھت #ہوکر #اسکول #پہنچ #گیا #ویڈیو #وائرل