0

پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جہازوں کیخلاف کارروائی میں ایک اہلکار شہید

  کراچی: کھلے سمندر میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بحری جہاز کا پاکستانی حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے والی بھارتی جہازوں  سے مقابلہ،بھارتی جہاز الٹنے سے ایم ایس اے کا ایک اہلکار شہید جبکہ 2 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہوگئے۔ 

ترجمان ایم ایس اے کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بحری جہاز کا  مقابلہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں غیرقانونی ماہی گیری میں مصروف 8 بھارتی جہازوں سے ہوا۔

اس دوران بھارتی جہازوں نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے بھارتی سمندر حدود کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم تعاقب کے بعد ایک بھارتی جہازنے ایم ایس اے اہلکاروں کو جہاز پر آنے کی اجازت دے دی۔

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اہلکاروں کی منتقلی کے بعد بھارتی جہازکی رفتاربڑھنے سے جہازایم ایس اے  کے جہازسے ٹکرا کرالٹ گیا جس کے نتیجے میں ایم ایس اے اہلکار اور7 بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے۔

امدادی کارروائی میں 5 بھارتی ماہی گیروں سمیت 4 ایم ایس اے اہلکاروں کونکال لیا گیا جبکہ 2بھارتی ماہی گیر لاپتا ہیں۔

بعد ازاں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا سیلر محمد ریحان نامی اہلکار شہید ہو گیا، ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 


#پاکستانی #سمندری #حدود #میں #داخل #ہونے #والے #بھارتی #جہازوں #کیخلاف #کارروائی #میں #ایک #اہلکار #شہید