پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے لیے میدان سج گیا۔ کون حکومت میں آئےگا؟ پاکستان آج فیصلہ سنائےگا۔
قومی اسمبلی کے دوسو پینسٹھ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے پانچ سو نوے حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آٹھ سو پچپن حلقوں میں پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں
سترہ ہزار سے زیادہ امیدوار الیکشن میں حصے لے رہے ہیں جن میں گیارہ ہزار آزاد ہیں۔ سخت سیکیورٹی میں انتخابی سامان کی ترسیل کر دی گئی ہے۔ پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات مل گئے ہیں۔
عام انتخابات میں سات لاکھ سے زائد پولیس، رینجرزفوج کےجوان ڈیوٹی دیں گے۔ پاک فوج کے جوان کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوں گے۔
ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پمز، پولی کلینک، فیڈرل ٹی بی اسپتال راولپنڈی کے عملےکی چھٹی منسوخ کی گئی۔ شیخ زید اسپتال لاہور، قومی ادارہ بحالی معذوراں، فیڈرل جنرل اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اسلام آباد کے عملے کی چھٹی منسوخ کی گئی ہے۔
وفاقی اسپتالوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں وفاقی اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
کراچی میں عام انتخابات کے سلسلے میں ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا۔ ڈی جی سندھ ایمرجنسی ریسکیوسروس کی زیرصدارت ایمرجنسی صورتحال پرغور کیا گیا۔ ڈی جی نے کہا کہ کل کادن الیکشن کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔
کرنل ریٹائرڈ سعد نے بتایا کہ پریزائیڈنگ افسر کو ایک موبائل ایپ دی گئی ہے وہ رزلٹ کی تصور نکال کر رٹرننگ افسر کو بھیجے گا۔
ان کے مطابق اگر وہ ایسا نہیں کر سکتا تو خود آ کر رزلٹ شیٹ جمع کروائے گا، سارے نتائج رٹرننگ افسر کے دفتر میں کمپائل ہوں گے۔
کرنل ریٹائرڈ سعد نے بتایا کہ ان کو بہترین سسٹم دیا ہے، اگر وہ ناکام ہو جاتا ہے تو آف لائن سسٹم چلے گا، اگر اس نے بھی کام نہیں کیا تو ہمارا روایتی نظام کام کرے گا۔
پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی غیرسرکاری نتائج نشر کیے جائیں گے۔
Comments
#پاکستان #میں #الیکشن #کا #دنگل #سج #گیا