اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں پر تشویش ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں کل (8 فروری کو) ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں اور اس سے قبل آج ہونے والے دہشت گردانہ حملے تشویش ناک ہیں۔
As Pakistan prepares to head to the polls tomorrow, I’m appalled by today’s terrorist attacks and condemn those seeking to prevent people from voting. My thoughts are with the loved ones of those affected.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) February 7, 2024
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی مذمت کرتی ہوں جو لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔
#پاکستان #میں #انتخابات #سے #قبل #دہشتگردانہ #حملے #تشویشناک #ہیں #برطانوی #ہائی #کمشنر