0

پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، وہ کہیں اور نہیں: حرا ترین

پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، عورتوں کے ایسے مزے کہیں بھی نہیں۔

اداکارہ حرا ترین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت خواتین کے مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے عورت مارچ میں شرکت کرنے کی دعوت ملی تھی لیکن میں نے اس میں شرکت نہیں کی، کیوں کہ اب اس مارچ کے کئی مقاصد ہیں، اس طرح کے مارچ میں خالص خواتین کے حقوق اور خود مختاری کے لیے نہیں ہوتیں۔

اداکارہ نے کہ کہ عورت مارچ سے منسلک مختلف چیزوں کی وجہ سے بھی میں اس میں شرکت نہیں کرتی لیکن میں عورتوں کے حقوق کے لیے ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوتی رہی ہوں۔

حرا ترین نے کہا کہ فیمنسٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خواتین کے حقوق کے لیے ایک ہی انداز میں بات کریں، ہمارے ملک میں اس وقت ایک طرف یکساں حقوق کی بات ہو رہی ہے تو دوسری طرف مردوں سے برتری کی بحث ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کا کوئی مقصد نہیں، اس طرح کا رویہ ہر صورت میں قابل مذمت ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں، گھریلو تشدد سمیت خواتین پر کسی طرح کا کوئی تشدد نہیں ہونا چاہئیے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، وہ مزے کہیں اور نہیں، پاکستان میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، انہیں اہمیت دی جاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر میں بولڈ لباس میں جاؤں گی تو یقینی طور پر لوگ مجھے دیکھیں گے لیکن مردوں کے دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر وقت گندی نظروں اور سوچ سے دیکھیں۔

Comments


#پاکستان #میں #جو #مزے #خواتین #کے #ہیں #وہ #کہیں #اور #نہیں #حرا #ترین