0

پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے سے پہلے ہی پنڈت لکشمن بھٹ تیلنگ کا انتقال، 93 سال کی عمر میں لی آخری سانس

  • February 10, 2024

پنڈت تیلنگ کی پوری زندگی گلوکاری میں گزری اور انھوں نے اپنے بیٹے روی شنکر اور بیٹیوں شوبھا، اوشا، نشا، مدھو، پونم اور آرتی کو موسیقی کی وسیع تعلیم دی اور انھیں مختلف طرز میں ماہر بنایا۔ پنڈت تیلنگ 1950 سے 1992 تک وَنستھلی ودیاپیٹھ اور 1991 سے 1994 تک راجستھان سنگیت سنستھان، جئے پور میں میوزک لیکچرر رہے۔ علاوہ ازیں وہ 1985 میں جئے پور میں ’رس منجری سنگیتوپاسنا کیندر‘ اور 2001 میں بین الاقوامی دھروپد-دھام ٹرسٹ کے بانی و ڈائریکٹر بھی تھے۔

#پدم #شری #ایوارڈ #حاصل #کرنے #سے #پہلے #ہی #پنڈت #لکشمن #بھٹ #تیلنگ #کا #انتقال #سال #کی #عمر #میں #لی #اخری #سانس