پشاور بورڈ بازار کے قریب موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقہ بورڈ بازار کے قریب کھری موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جب کہ جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے گئے ہیں۔
واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ طور پر خودکش دھماکا ہے۔
Comments
#پشاور #میں #دھماکا #افراد #جاں #بحق