0

پشین میں انتخابی دفتر پر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا (فوٹو: اسکرین گریب)

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا (فوٹو: اسکرین گریب)

 کوئٹہ: انتخابی دفتر پر دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 میں انتخابی دفتر پر دھماکا ہوا، جس میں 8 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

 

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ریسکیو ٹیموں  میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق اور 10 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سیکورٹی فورسز کی مزید نفری اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع پر روانہ کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ خانوزئی کے علاقے میں ہوا، جہاں پی بی 47 کے آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔


#پشین #میں #انتخابی #دفتر #پر #دھماکا #افراد #جاں #بحق #متعدد #زخمی