0

پنجاب میں کسانوں کا ‘ریل روکو’ احتجاج، ٹرین خدمات متاثر

پنجاب میں کسانوں نے امرتسر، لدھیانہ، ترن تارن، ہوشیار پور، فیروز پور، فاضلکا، سنگرور، مانسا، موگا اور بٹھنڈہ سمیت 22 اضلاع میں 52 مقامات پر ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا۔ کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیر نے لوگوں سے بڑی تعداد میں احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔

سنیوکت کسان مورچہ میں شامل کسان تنظیمیں، بھارتیہ کسان یونین (ایکتا اوگراہاں)، بی کے یو (دکوندا-دھنیر) اور کرانتی کاری کسان یونین نے بھی ‘ریل روکو’ تحریک میں حصہ لیا۔

#پنجاب #میں #کسانوں #کا #ریل #روکو #احتجاج #ٹرین #خدمات #متاثر