پاکستان کی تاریخ کے سب سے اہم اور بارہویں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن 2024 میں 5 بجتے ہی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود لوگ ووٹ ڈال سکیں گے۔
ملک بھر میں پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا۔
صبح 8 بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر قطاریں لگ گئیں، لاہور میں ووٹروں میں بڑا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
کراچی میں اب بھی بہت سے مقامات پر ووٹروں کی طویل قطاری لگی ہیں، کراچی کے کئی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر تین بجے تک پولنگ ہی شروع نہیں ہوئی تھی۔
انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن اور بوتھ تلاش کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ شکایات بھی نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments
#پولنگ #کا #وقت #ختم #ووٹوں #کی #گنتی #شروع