0

پولنگ کی مکمل کوریج اور معلومات -لائیو

عام انتخابات 2024 کے لئے ملک بھر میں پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ، جو بلاتعطل شام 8 بجے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کا آج انعقار کیا جارہا ہے، قومی اسمبلی کی دو سو پینسٹھ اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو نوے نشستوں پر مقابلہ ہے جبکہ ملک میں پہلی بار سترہ ہزار آٹھ سو سولہ امیدوار میدان میں ہیں اور رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد بارہ کروڑ پچاسی لاکھ پچاسی ہزار سات سو ساٹھ ہے۔

ملک بھر میں پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کےجاری رہےگی۔

ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم ہوگا جبکہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کیا جاسکے گا، قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر ہوگا تاہم پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون،کیمرہ،ہینڈ بیگ لے جانے پرپابندی ہوگی۔

Comments


#پولنگ #کی #مکمل #کوریج #اور #معلومات #لائیو