0

پی ایس ایل9؛ زلمی کیخلاف گلیڈی ایٹرز کی جارحانہ بیٹنگ جاری

  • February 18, 2024

دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں (فوٹو: پی سی بی)

دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کیخلاف 8.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان 92 رنز بنالیے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے کہا کہ کوشش کریں گے بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

پشاور زلمی

کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد


#پی #ایس #ایل9 #زلمی #کیخلاف #گلیڈی #ایٹرز #کی #جارحانہ #بیٹنگ #جاری