0

پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

لاہور: پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد کو تھانہ سرور روڈ پولیس نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ منتقل کردیا۔

عالیہ شہزاد تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما پولیس کو 9 مئی کو پیش آئے واقعات میں مطلوب تھیں۔

Comments


#پی #ٹی #ائی #رہنما #عالیہ #شہزاد #لاہور #ایئرپورٹ #پر #گرفتار