0

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نتائج چیلنج کردیئے

  • February 10, 2024

کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے این اے 238 کے نتائج کو چیلنج کردیا، اس حلقے سے ایم کیوایم امیدوار صارق افتخار کامیاب قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن 2024ء ناکام قرار دیئے گئے امیدواروں نے عدالت سے رجوع کرنا شروع کردیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے این اے 238 کے نتائج کو چیلنج کردیا، حلیم عادل شیخ نے اٹارنی کے زریعے بیرسٹر علی طاہر کے توسط سے درخواست دائر کی۔

بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق حلیم عادل شیخ نے حلقے میں 71 ہزار سے زائد ووٹ لیے فارم 47 میں نتائج کو تبدیل کرکے ایم کیوایم امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

درخواست میں کہنا تھا کہ امیدوار صادق افتخار کو 54 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایم کیوایم امیدوار صارق افتخار کو کامیاب قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Comments


#پی #ٹی #آئی #سندھ #کے #صدر #حلیم #عادل #شیخ #نے #نتائج #چیلنج #کردیئے