پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما گوہر خان ویڈیو بیان میں مرکز اور خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک اہم دن تھا، لوگوں نے اپنی آزادی کا انتخاب کرنا تھا، آج انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے، لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نکل آئے اور میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
گوہر علی خان نے کہا کہ اب نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 150 سے زیادہ سیٹوں پر برتری حاصل ہے لیکن گزشتہ 5 گھنٹوں سے نتائج بہت تاخیر کا شکار ہیں، الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک سارے نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے لیکن اب تک ہمیں نتائج نہیں دیے جارہے ہیں۔
تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 150 سیٹوں پر برتری حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان pic.twitter.com/oNFIhj0WXE
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad_bobak) February 8, 2024
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے امیدوار اور حامی پرامن رہیں لیکن اس وقت تک ریٹرننگ افسر کے سامنے بیٹھے رہیں جب تک آپ کو فارم 47 نہیں ملتا، تسلی کریں کہ ہم مرکز اور خیبرپختونخوا میں واضح برتری سے جیت رہے ہیں اور ہم مرکز اور صوبے میں حکومت بنائیں گے۔
عمران خان وزیراعظم ہوں گے، حماد اظہر
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی اکثریت ملک بھر کے کئی حلقوں میں آگے ہے، اس لیے پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’سب سے پہلے، میں پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز اور کارکنوں کے ساتھ پاکستانی عوام کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، تمام تر خوف اور مظالم کے باوجود، آپ سب باہر نکلے اور اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔
pic.twitter.com/0D305j1lMK
— فضولي (@AlwRkt) February 8, 2024
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنان پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن منایا۔
PTI workers celebrating at the party’s central secretariat#etribune #news #latest pic.twitter.com/UmbZhl9z4I
— The Express Tribune (@etribune) February 8, 2024
#پی #ٹی #ائی #کو #سے #زائد #نشستوں #پر #برتری #حاصل #ہے #گوہر #علی #خان #کا #دعوی