کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بھی اس تعلق سے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’سپریم کورٹ ایک بار پھر ہندوستانی جمہوریت کو اس (مودی) حکومت کی سازشوں سے بچانے کے لیے آگے آیا ہے۔‘‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ایس بی آئی کے ذریعہ ایک دن کے معمولی سے کام کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ کرنا مضحکہ خیز تھا۔ سچ تو یہ ہے کہ حکومت کو خوف ہے کہ ان کے سارے راز سامنے آ جائیں گے۔‘‘ وینوگوپال یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’سپریم کورٹ کے ذریعہ مصدقہ یہ ’مہا بدعنوانی‘ کا معاملہ بی جے پی اور اس کے بدعنوان کارپوریٹ متروں کے درمیان ناپاک سانٹھ گانٹھ کو ظاہر کرے گا۔‘‘
#چندے #کے #دھندے #کی #قلعی #کھلنے #والی #ہے #الیکٹورل #بانڈ #معاملے #میں #راہل #گاندھی #کا #مودی #حکومت #پر #حملہ