0

کانگریس کے ایم ایل اے ’سوتلی بم‘ کا علامتی ہار پہن کر اسمبلی پہنچے

ایم ایل اے کا الزام ہے کہ ’’پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے میں ہمارے لوگ مارے گئے ہیں اور یہ سب انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیے۔‘‘ کانگریس ایم ایل اے نے سوتلی بم کے ہار پہن کر ایوان میں داخل ہونا چاہا لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے زبردستی ان کی گردن سے بموں کی مالا اتار لی۔  کانگریس ایم ایل اے کے اس احتجاج پر بی جے پی ایم ایل اے نے سخت اعتراض کیا ہے۔ رامیشور شرما نے کہا ہے کہ ’’کانگریس تماشا نہ کرے، بلکہ حکومت انسانی بنیادوں پر جو کچھ کر رہی ہے اس میں تعاون کرے۔ بموں کے ہار پہننا عوامی نمائندوں کو زیب نہیں دیتا۔‘‘

#کانگریس #کے #ایم #ایل #اے #سوتلی #بم #کا #علامتی #ہار #پہن #کر #اسمبلی #پہنچے