0

کراچی، راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا مفرور ملزم چار ماہ بعد گرفتار

ملزم کی چار ماہ قبل وائرل ویڈیو کا اسکرین گریپ

ملزم کی چار ماہ قبل وائرل ویڈیو کا اسکرین گریپ

  کراچی: شہر قائد کے ضلع کورنگی کی پولیس نے چار ماہ قبل راہ چلتی خواتین کے سامنے نازبیا حرکات کرنے والے مفرور ملزم کو سیف قریشی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے سیکٹر 35 اے میں موٹر سائیکل سوار ملزم کی جانب سے راہگیر خاتون سے سر عام نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 4 ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

فوٹیج وائرل ہونے کے بعد گزشتہ سال 2 نومبر 2023 کو کورنگی تھانے کے اے ایس آئی دین محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد سے ملزم روپوش تھا تاہم پولیس نے جمعرات کو مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اُسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔

 


#کراچی #راہ #چلتی #خاتون #سے #نازیبا #حرکات #کرنے #والا #مفرور #ملزم #چار #ماہ #بعد #گرفتار