0

کراچی؛ دستی بم دھماکے کا ایک اور زخمی بچہ جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

  کراچی: مبینہ ٹاؤن حاجی لیمو گوٹھ میں دستی بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور کمسن لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا ، دستی بم پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلشن اقبال بلاک 3 حاجی لیمو گوٹھ میں نوجوان کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے زخمی ہونے والا ایک اور کمسن لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال سے چھیپا سرد خانے منتقل کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بم ہاتھ میں پھٹنے سے نوجوان ہلاک، خاتون اور بچہ بھی جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت 7 سالہ حسنین ولد شہزاد کے نام سے کی گئی جس کی میت اہلخانہ غسل کفن کے بعد تدفین کے لیے اپنے ہمراہ لے گئے۔

واضح رہے کہ بدھ کی شب مبینہ ٹاؤن کے علاقے حاجی لیمو گوٹھ میں دستی بم ہاتھ میں پھٹنے سے نوجوان فاروق میرانی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ زخمی ہونے والی 16 سالہ نسرین اور ڈیڑھ سالہ ریحان نے نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔

بعدازاں  7 سالہ حسنین ولد شہزاد اسپتال میں جان کی بازی ہارگیا جس کے بعد دستی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

The post کراچی؛ دستی بم دھماکے کا ایک اور زخمی بچہ جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.

#کراچی #دستی #بم #دھماکے #کا #ایک #اور #زخمی #بچہ #جاں #بحق #ہلاکتوں #کی #تعداد #ہوگئی