0

کرناٹک کانگریس قومی راجدھانی میں ’چلو دہلی‘ احتجاجی مظاہرے کے لیے تیار

بنگلورو: کرناٹک کانگریس ریاست کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کرنے کے خلاف دہلی میں احتجاج کرنے کو تیار ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے تمام مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا ارکان کو احتجاج میں حصہ لینے کے لیے خط لکھا ہے۔

وزیر اعلیٰ سدارمیا، کانگریس کے وزراء، ایم ایل ایز، ایم ایل سی منگل کی شام بنگلور سے قومی دارالحکومت کے لئے روانہ ہوں گے۔ کانگریس نے اس احتجاج کو ’’چلو دہلی‘‘ کا نام دیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کو فنڈز جاری کرنے سے مبینہ طور پر انکار کے بعد احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

#کرناٹک #کانگریس #قومی #راجدھانی #میں #چلو #دہلی #احتجاجی #مظاہرے #کے #لیے #تیار