0

کسانوں کا آج پارلیمنٹ مارچ، کئی پارٹیوں کی حمایت، دفعہ 144 لاگو، ٹریفک پولیس نے ایڈوائزی جاری کی

Share

دوسری جانب کسانوں کے اس مارچ کے پیشِ نظر دہلی-این سی آر میں ٹریفک کی ایڈوائزی  جاری کی گئی ہے۔ اس کے مطابق نوئیڈا غازی آباد سے دہلی آنے جانے والے راستوں پر پریشانی ہو سکتی ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’8فروری 2024 کو سونیا وہار، ڈی این ڈی، چِلّا، غازی پور، سبھاپور، اپسرا اور لونی سرحدوں سے جڑے راستوں پر بھاری ٹریفک ہو سکتی ہے۔ وہیں نوئیڈا پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 7 سے 10 بجے تک یمنا ایکسپریس وے اور نوئیڈا گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر بڑی و درمیانی مال بردار گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی رہے گی۔

#کسانوں #کا #اج #پارلیمنٹ #مارچ #کئی #پارٹیوں #کی #حمایت #دفعہ #لاگو #ٹریفک #پولیس #نے #ایڈوائزی #جاری #کی