0

کسانوں کے ’دہلی مارچ‘ کے پیشِ نظر دہلی و اترپردیش کی سرحدوں پر پابندیاں

  • February 11, 2024

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ سیکشن 144 ضابطہ فوجداری، 1973 کے تحت احتیاطی احکامات جاری کیے جائیں تاکہ علاقے میں جان و مال کا کوئی نقصان نہ ہو۔‘‘ دریں اثنا ہریانہ حکومت نے کسانوں کے دہلی مارچ سے پہلے 7 اضلاع میں 13 فروری تک موبائل انٹرنیٹ، ایس ایم ایس اور دیگر ڈونگل خدمات کو معطل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ہریانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (محکمہ داخلہ) کے جاری کردہ حکم کے مطابق انبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسہ اضلاع میں 11 فروری کی صبح 6 بجے سے 13 فروری کی رات 11:59 بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔

#کسانوں #کے #دہلی #مارچ #کے #پیش #نظر #دہلی #اترپردیش #کی #سرحدوں #پر #پابندیاں