0

کچراکنڈی سے درجن سے زائد آنسو گیس کے شیل برآمد

کراچی : کیماڑی میں کچراکنڈی سے درجن سے زائد آنسو گیس کے شیل برآمد ہوئے، پولیس نے آنسو گیس کے شیل تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے کیماڑی میں پلاٹ کے قریب کچرا کنڈی سے درجن سے زائدآنسو گیس کے جلے ہوئے شیل ملے ہیں۔

ایس ایس پی عار ف راؤ نے بتایا کہ کچراکنڈی میں آگ لگی ہوئی تھی گیس پھیلنے سےعلاقہ مکین کوعلم ہوا، جس کے بعد علاقہ مکین نے پولیس کو اطلاع دی۔

عار ف راؤ کا کہنا تھا کہ شیل جلنے سے کوئی شخص بےہوش نہیں ہوا، شیل کافی پرانے ہیں اور پولیس ایسے شیل استعمال نہیں کرتی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملنے والے شیل کی تعداد چالیس سے زائد ہے، کسی نے کچرا کنڈی میں آگ لگائی تو کچھ شیل جل گئے تاہم تمام شیل تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیئے ہیں اور تحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments


#کچراکنڈی #سے #درجن #سے #زائد #آنسو #گیس #کے #شیل #برآمد