0

کیا ’عوامی فیصلے‘ کے بعد عمران خان رہا ہو سکتے ہیں؟

  • February 12, 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بابر سہیل نے بھی ایسی ہی رائے کا اظہار کیا کہ وہ تمام مقدمات جو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر جلد بازی میں بنائے گئے تھے وہ عدالت کے سامنے برقرار نہیں رکھے جا سکیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں بابر سہیل نے بتایا کہ پاکستان میں بڑے عرصے بعد یوں لگا ہے کہ بیلٹ کو بُلٹ پر برتری ملی ہے اور ساری مشکلات کے باوجود عوام کا ووٹ بیلٹ بکس تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے: ”اب مصنوعی ڈیزائننگ زیادہ دیر تک کامیاب نہیں ہو سکتی۔ پاکستانی ووٹرز نے بڑی میچورٹی کا مظاہرہ کیا ہے اب ان کی آواز سننی پڑے گی۔ 2013ء میں چار حلقوں کی دھاندلی نے ریاست کو ہلا کر رکھ دیا تھا اب 60 حلقے کیسے ہضم ہو سکیں گے۔ اب سب کو ڈائیلاگ کی طرف آنا ہوگا اگر بات چیت شروع ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں عمران خان کو ریلیف ضرور ملے گا۔‘‘

#کیا #عوامی #فیصلے #کے #بعد #عمران #خان #رہا #ہو #سکتے #ہیں