0

کیجریوال کے اہل خانہ بھی ہاؤس اریسٹ، عآپ لیڈر سوربھ بھاردواج کا دعویٰ

سوربھ بھاردواج نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے بعد سے ان کے خاندان کے لوگوں میں سے کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور دہلی حکومت کے وزراء کو بھی سی ایم سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے سوربھ بھاردواج نے کہا کہ مرکز نے کم سے کم انسانیت کی بھی پاسداری نہیں کی۔ اگر جانچ ایجنسی کے لوگ وزیر اعلیٰ کے اہل خانہ، پارٹی کے لوگوں یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کو ملنے دیتے تو ہر کوئی یہ کہہ پاتا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ مرکز نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ بی جے پی کے کہنے پر تفتیشی ایجنسی انہیں ذہنی صدمے کی حالت میں لے جانا چاہتی ہے۔

#کیجریوال #کے #اہل #خانہ #بھی #ہاوس #اریسٹ #عاپ #لیڈر #سوربھ #بھاردواج #کا #دعوی