0

کیجریوال کے پی ایس اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر ای ڈی کے چھاپے

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیجریوال کے ذاتی سیکریٹری وبھو کمار اور دہلی جل بورڈ کے سابق رکن شلبھ کمار کے علاوہ کچھ دیگر سیاستدانوں کے ٹھکانوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپے ماری جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی ایجنسی دہلی جل بورڈ کے ٹینڈر عمل میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ای ڈی کی جانب سے سی بی آئی اور دہلی حکومت کی اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) کی ایف آئی آر کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ سی بی آئی کی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دہلی جل بورڈ کے افسران نے الیکٹرومیگنیٹک میٹروں کی فراہمی، ان کی تنصیب، جانچ اور کمیشننگ کے لئے ٹینڈر دیتے وقت ایک کمپنی کو فائدہ پہنچایا۔

#کیجریوال #کے #پی #ایس #اور #دیگر #پارٹی #رہنماؤں #کے #گھروں #پر #ای #ڈی #کے #چھاپے