0

گلوکار ابرار الحق کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

Share

معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن میں بطور امیدوار حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں گلوکار ابرار الحق نے لکھا کہ ’میں الیکشن نہیں لڑرہا ہوں لیکن میں اپنے کاغذات نامزدگی بروقت واپس نہیں لے سکتا‘

انہوں نے لکھا کہ ’میرے لیے زیادہ ضروری تھا کہ میں ایک سنگل ووٹ کی اہمیت کا پیغام آپ تک پہنچا سکوں، اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو۔‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ ابرار الحق بھی اس بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جس کے بعد گلوکار نے یہ وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2023 میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد گلوکار ابرار الحق نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔

خیال رہے کہ کل ملک بھر میں عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

Comments


#گلوکار #ابرار #الحق #کا #الیکشن #نہ #لڑنے #کا #اعلان