0

گلگت بلتستان کے ننھے یوٹیوبر کے خوابوں سے حقیقت تک کا سفر

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر محمد شیراز نامی یوٹیوبر نے اپنے خوابوں سے حقیقت تک کا سفر طر کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ہمیشہ عوام کی فلاح اور بھلائی کو اولین ترجیح دی ہے، سوشل میڈیا پر محمد شیراز نامی کم عمر بچے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاک فوج نے احسن اقدام کیا ہے۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے محمد شیراز کا سوشل میڈیا پر ویلاگنگ کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا، ننھنے یوٹیوبر کے انٹرنیٹ کے خراب ہونے اور دیگر مسائل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا پاک فوج نے فوراً نوٹس لیا اور اسکے آبائی گھر پہنچ گئی، پاک فوج نے بچے کے گھر پہنچ کر اسکی حوصلہ افزائی کی اور ویلاگنگ سے متعلق جدید آلات مہیا کیے۔

محمد شیراز کے والدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا۔

Comments


#گلگت #بلتستان #کے #ننھے #یوٹیوبر #کے #خوابوں #سے #حقیقت #تک #کا #سفر