0

گوکل پوری میٹرو اسٹیشن پر دیوار گرنے سے ایک کی موت، چار زخمی

  • February 11, 2024

گوکل پوری میٹرو اسٹیشن پر دیوار گرنے سے ایک کی موت، چار زخمی
گوکل پوری میٹرو اسٹیشن پر دیوار گرنے سے ایک کی موت، چار زخمی

نئی دہلی (یو این آئی): دہلی میٹرو کی پنک لائن پر جمعرات کو گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کی دیوار کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ اہلکار نے بتایا کہ صبح 11 بجے کے قریب میٹرو اسٹیشن کی دیوار کا ایک حصہ ٹوٹ کر سڑک پر گر گیا۔ حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک دم توڑ گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ ملبہ کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد ڈی ایم آر سی سول ڈپارٹمنٹ کے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چندی گڑھ میں جمہوریت کے قاتل جموں وکشمیر میں بھی جمہوریت کے قتل کے مرتکب: عمر عبداللہ

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم آر سی نے مرنے والوں کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 2.5 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موج پور سے شیو وہار تک مختصر راستے پر سنگل لائن پر ٹرین خدمات جاری ہیں۔


سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS

Previous articleچندی گڑھ میں جمہوریت کے قاتل جموں وکشمیر میں بھی جمہوریت کے قتل کے مرتکب: عمر عبداللہ
Next articleغیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے ساتھ مرکز کا رویہ امتیازی ہے: کھڑگے
SNB Newsroom

#گوکل #پوری #میٹرو #اسٹیشن #پر #دیوار #گرنے #سے #ایک #کی #موت #چار #زخمی