0

گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کے خلاف عرضی، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آج متوقع

آج کی سماعت میں ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کو پہلے اپنے باقی دلائل مکمل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ مسجد کمیٹی کی عرضی میں وارانسی کے ضلع جج کے 31 جنوری کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وارانسی کے ضلع جج کے 17 جنوری کو ڈی ایم کو تہہ خانہ کا ریسیور مقرر کرنے کے حکم کے خلاف مسلم فریق کی جانب سے ایک الگ درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ اس عرضی پر بھی آج ہی جسٹس روہت رنجن اگروال کی بنچ سماعت کرے گی۔ عدالت نے دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

#گیانواپی #مسجد #کے #تہہ #خانے #میں #پوجا #کے #خلاف #عرضی #الہ #آباد #ہائی #کورٹ #کا #فیصلہ #آج #متوقع