0

ہم ملک کو تقسیم کرنے والی سوچ کو ہرانا چاہتے ہیں: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم ڈرنے والے لوگ نہیں ہیں، ہم لڑنے والے لوگ ہیں۔ اپنے لیے نہیں بلکہ آپ کے لئے لڑنے والے ہیں اور آپ کی لڑائی لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے لالو جی کو زیادہ گھومنے پھرنے سے منع کردیا ہے لیکن وہ اس حالت میں بھی نریندر مودی کا علاج کرنے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان بی جے پی کے لوگوں سے بچ کے رہئے، یہ لوگ گوبر کو بھی حلوہ بتاکر پیش کردیتے ہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ مودی جی بہت گارنٹی دیتے پھرتے ہیں، ذرا وہ ہمارے چاچا (نتیش کمار) کی گارنٹی دے کر دکھائیں کہ وہ بی جے پی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

#ہم #ملک #کو #تقسیم #کرنے #والی #سوچ #کو #ہرانا #چاہتے #ہیں #تیجسوی #یادو